• news

لندن میں ایون فیلڈ کے باہر لڑائی، پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر شایان کو حراست میں لے لیا


 لندن(آئی این پی)لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے،پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایون فیلڈ کے باہر  احتجاج کیا،مسلم لیگ لیگی کارکن، نواز شریف اورمریم نواز سے یکجہتی کیلئے ایون فیلڈ کے باہر جمع ہوگئے اور  دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے،پی ٹی آئی مظاہرین اور میاں نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کے درمیان لڑائی ہوئی جس پر مقامی پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر شایان علی کو  حراست میں لے لیا اور ہتھکڑی لگائی،بعد ازاں پولیس نے شایان علی کو تحقیقات کے بعد بغیرمزید کسی کارروائی کے چھوڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن