فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خودکشی کر لی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشثہ ہو کر پیر محل کے رہائشی صابر علی نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔