• news

مارچ شروع ہوتے ہی حکومتی غبارے سے ہوا نکلنا شروع : فیاض چوہان


لاہور (نیوز رپورٹر) لانگ مارچ کے انقلاب کے حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی وفاقی حکومت کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے۔ وفاقی ایجنسیاں راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تشہیری مہم کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔کل انہوں نے فیض آباد اور مختلف مقامات سے بل بورڈز اتارنے کی کوشش کی ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے بل بورڈز اتارنے کی مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کی ایجنسیز کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اپنے دائرہ کار میں رہیں۔ وفاقی ایجنسیاں کسی قسم کا لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ کریں اور نہ ہمارے لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کی جائے۔
 راولپنڈی سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ اس طرح کی ڈرٹی گیمز کو روکنے کی پوری کوشش کرے۔ لانگ مارچ کامیابی سے جاری ہے جو مہنگائی سے پسی عوام کو چوروں سے نجات دلائے گا۔ راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنے ہیرو عمران خان کے منتظر ہیں۔ میرا رانا ثناء اور دیگر وفاقی مافیا کو مشورہ ہے کہ چھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈنا شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن