• news

 حقیقی بیانیہ نواز شریف کا‘ عوام نے لانگ مارچ مسترد کر دیا: رانا تنویر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی ہوا شاہدرہ پہنچ کر ہی نکل گئی ہے۔ حقیقی بیانیہ نواز شریف، میاںشہباز شریف کا ہے جس کے ساتھ وہ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ عوام نے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔ عمران نیازی بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہوکر قوم کو تقسیم کرنے کی منظم سازش کر رہے ہیں‘ عمران نیازی آئے روز عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اب قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے چودھری فیضان خالد ورک کی اقامت گاہ پر اراکین اسمبلی پیر اشرف رسول، میاں عبدالرئوف کے ہمراہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہر چیز کو غداری اور رجیم چینج سے جوڑا اور پاکستان آرمی اس کی لیڈر شپ کے خلاف مخصوص بیانیے کو پروان چڑھایا۔

ای پیپر-دی نیشن