• news

یورپ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں دھماکے‘ دہشتگردی  برطانیہ ملوث‘ روس


ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یورپ کوگیس فراہم کرنے والی نارڈ سٹریم پائپ لائن میں 26 ستمبر کو ہونے والے دھماکوں کا الزام برطانیہ پر عائد کردیا۔ روسی وزارت دفاع نے نارڈاسٹریم پائپ لائن دھماکوں میں برطانیہ کے ملوث ہونے کا الزام لگایا اور ان حملوں کو ’دہشت گردی‘ قرار دیا۔ ترجمان روسی وزارت دفاع نے کہا کہ نارڈ سٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ماہرین ملوث ہیں۔ برطانوی رائل نیوی نے حملے کی منصوبہ بندی، سپورٹ اور عملدرآمد میں حصہ لیا۔ دوسری جانب برطانیہ نے دھماکوں میں برطانوی بحریہ کے ملوث ہونے کا روسی الزام مسترد کر دیا۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا دھماکوں میں برطانوی بحری اہلکاروں کے ملوث ہونے کا روسی الزام غلط ہے۔

ای پیپر-دی نیشن