تحریک انصاف اب دو نہیں ،تین چوتھائی اکثریت حاصل کرے گی‘مسرت چیمہ
لاہور ( این این آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے حقیقی مارچ کے کامیاب آغاز پر اہل لاہور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کے کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آ گئے ہیں، اہل لاہور نے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرکے تمام محب وطن پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ مارچ میں شرکت کے لئے پہنچیں ۔اب امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے، حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شمولیت سے پنجاب کی عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔ مسرت جمشید نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کے حمایت یافتہ امیدواروں کو منہ کی کھانی پڑی، تحریک انصاف پنجاب میں اب دو تہائی نہیں بلکہ تین چوتھائی اکثریت حاصل کرے گی۔