فیصلے بند کمروںکے بجائے عوامی عدالتوںمیں ہونے چاہیے:منیر قمر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ کا کہنا ہے پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کافیصلہ پیپلزپارٹی کے بیانیہ کی کامیابی ہے۔ پی پی پی کا روز اول سے یہ موقف رہا ہے کہ فوج کو سیاست سے دور رہنا چاہیے اور فیصلے بند کمروںکے بجائے عوامی عدالتوںمیں ہونے چاہیے ۔پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس سے عمران خان کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ سازش کے ذریعے پاکستان کے اندر فتنہ فساد اور خون خرابہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیںآج بھی ہم جمہوری حکومت کی کامیابی کیلئے اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور ملک کے وقوم کے وسیع ترمفادکی خاطر لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کریں ۔عمران خان نے قوم کیساتھ مسلسل جھوٹ بول کر ملک کیساتھ غداری کی ہے۔