آزادی مارچ میں شرکت کیلئے صفدر آباد سے قافلے روانہ
صفدرآباد (نامہ نگار)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے صفدرآباد سے قافلے شاہدرہ پہنچے ۔سابق چیئرمین بلدیہ صفدرآباد خالد محمود بھٹی ،سابق وائس چیئرمین بلدیہ سیٹھ رضوان کی قیادت میں راشد جٹ،رانا نذیر عامر، راناعباس مکو، رانا لیاقت، حاجی شہزاد احمد ،حاجی یاسین سینا، ملک افضل مانی، مدثر بٹ ،مرزا چاند ،میاں سرفراز ،ملک تنویر ،نعمان شاکرکا قافلہ رانا وحید احمد خاں کے ڈیرے پر پہنچا جہاں سے شاہدرہ میں عمران خاں کا استقبال کیا ۔اس موقع پر رانا وحید احمد نے کہا عوام کا سمندر عمران خاں کے ساتھ اسلام آباد پہنچے گا اور حقیقی آزادی لے کر رہیں گے ۔