قوم تبدیلی والوں کے جھانسہ میں نہیں آئے گی:توفیق ا سلم
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما توفیق اسلم دبئی والے کا کہنا ہے پاکستانی قوم با شعور ہے اب ان تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں آنے والے نہیںلانگ مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی ثابت کرتی ہے کہ عمران خان پاکستان سے مخلص نہیں ہیں یہ صرف اقتدار کے بھوکھے ہیں لانگ مارچ پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنے کی سازش ہے ۔(ن) لیگ کی حکومت معیشت کو مضبوط کرکے ملک کو ترقی کی راہ راہ پر گامزن کرے گی اور ملک کو بحرانوں سے آزاد کرائے گی۔ انتخابی نعروں میں انقلاب لانے والوں نے مہنگائی کا طوفان لا کر عام آدمی کو خودکشیوں پر مجبور کردیا تھا۔