نیازی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی انجام کو پہنچے گا:قیصر اقبال سندھو
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نیازی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع گوجرانوالہ کے صدر چوہدری قیصر اقبال سندھو ایم پی اے، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شعیب الطاف چیمہ، صدر پی پی 55 مدثر ستار انٹال اور سٹی صدر اقبال صدیق سدھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں فیصلے قانون کے مطابق اور کثرت رائے سے ہوتے ہیں جمہوریت تشدد گالم گلوج اور جتھہ بندی کے ذریعے زبردستی مطالبات منوانے کا نام نہیں ہے عمران نیازی کو سات اپریل عدم اعتماد سے پہلے فوج اور عدالتوں سمیت قومی ادارے اور امریکہ بہت اچھے لگتے تھے اور عوامی مینڈیٹ بھی یاد تھا مگر عدم اعتماد منظور ہوتے ہی یہ سب غیر جمہوری اور غیر قانونی بن گیا ہے ۔پی ٹی آئی ٹولہ عدم تشدد اور برداشت کی جمہوری روایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کا انتظار کرے کیونکہ عام انتخابات اپنے وقت مقررہ پر ہی ہونگے ۔