عمران خان کے سوا کوئی نہیں جو کرپشن کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہو :عمرمشتاق
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری عمرمشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اس وقت جعلی وزیراعظم کی ڈھٹائی لمحہ فکریہ ہے، تاریخ گواہ ہے عمران خان کے سوا کوئی نہیں جو کرپشن کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہو ۔ عوام کاغصہ دن بہ دن بے قابو ہورہا ہے بے حسی شریف خاندان کی آن شان اور پہچان ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تنکوں کی طرح یہ حکومت بکھرنے والی ہے، امپورٹڈ حکومت کی ناکامی سے فیصل آباد کی پاور لومز بند ہورہی ہیں،ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہورہا ہے، لوگ پاکستان سے اپنا کاروبار غیر ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اسحاق ڈار،مفتاح نے پاکستان کے کاروباری طبقے کو کاروبار کے لائق نہیں چھوڑا،اس وقت ملک میں عام انتخابات ہی پاکستان کو مزید ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں۔