لانگ مارچ،گوجرانوالہ پولیس نے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیف ٹریفک آفیسر محمد عثمان طارق بٹ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی،سادھوکی بانڈری سے چناب پل تک ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،مجموعی طور پر چھ ڈی ایس پی اور بیس انسپکٹرز کی زیرِ نگرانی 625 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو بہترین سروس فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہا ئوکو برقرار رکھنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ،لانگ مارچ کے روٹ پر کسی بھی قسم کی عام یا ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ ٹریفک ڈائیورشنز کے ذریعے ٹریفک کو دیگر متبادل راستوں پر منتقل کیا جائیگااس حوالہ سے باقاعدہ مکمل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے ،لانگ مارچ کے شہری حدود میں داخلے پر چن دا قلعہ اور جناح انٹرچینج سے بھی کسی قسم کی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تمام ہیوی ٹریفک کو غربی بائی پاس کی طرف ہی موڑا جائے گا،سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سفری مشکلات پیش نہ آئیں،ممکن حد تک سہولت دی جائے گی اس حوالہ سے باقاعدہ کنٹرول روم بھی قائم ہے،شہری کسی بھی قسم کی معاونت یا رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کر سکتے ہیں۔