• news

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی ‘ اخلاقی حمایت  جاری رکھے گا:شیخ عاصم مظہر 


جھبراں(نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو زیادہ عرصہ تک نہیں دباسکتا پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کشمیری عوام نے گزشتہ 75 برس میں بھارتی قابض افواج کا انتہائی دلیری سے بھرپور مقابلہ کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے دوران اب تک لاکھوں شہدا نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے، اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن