• news

تنظیم اساتذہ کے زیر انتظام قومی تعلیمی کانفرنس 5، 6نومبر کو ہو گی


حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر انتظام دو روزہ قومی تعلیمی کانفرنس 5اور 6نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی، اس کانفرنس کے لئے تیاریاں جاری ہیں، تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع حافظ آباد کے صدر محمد نقیب نشاط اور تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی ترجمان فیاض احمد کاکا خیل نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے اساتذہ کے قافلے پانچ نومبر کو صبح دس بجے رفاہ یونیورسٹی حاجی کیمپس اسلام آباد پہنچیں گے، کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران مختلف سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دورے کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تمام انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس بلایا ہے جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی، حافظ آباد سے بھی اساتذہ کی ایک بڑی تعداد اس کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن