پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے:چودھری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا عمران خان سمیت ہر پاکستانی کا حق ہے مگر اس احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میںلینے یا وفاق پرحملہ کی اجازت نہیں دی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی حاجی افتخار احمد بھنگو کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے کیا اس موقع پر بلال افتخار بھنگو،سہیل افتخار بھنگو، چودھری کامران ورک،چودھری بلال حسین ورک،رائے مزمل حسین ،ناصرحسین ورک ،چودھری محمود چھینہ ،محمد ایوب گورایہ ،حاجی اصغر علی ،میاںممتاز حسین ،شہباز مغل ،ساجد مغل ، ارسلان گوندل ،ملک محمود طاہر ،عثمان بسراسمیت دیگرموجودتھے چودھری شہباز چھینہ نے کہاکہ عمران خان نے اس وقت لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جب ملک کا وزیراعظم برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں تھے جس کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میںہونیوالی سرمایہ کاری کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے ۔