• news

عوام امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں : مقبول احمد 


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول احمد جٹ دیو نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ میںشرکت کیلئے پوری قوم نکل رہی ہے، عوام اب کسی ڈر اور خوف میں آئے بغیر عمران خان کے ساتھ نکلے گی،پوری پاکستانی قوم ڈٹ چکی ہے جو چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑا کے دم لے گی،اب عوام امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں عمران خان کی قیادت میں قوم نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن