کمشنر نے لاہور کی 14ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان نے لاہور کی 14ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی۔کمشنر لاہور محمد عامر جان کی زیر صدارت ڈویڑنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیوریج و ڈرینز اور اربن ڈویلپمنٹ کی سکیموں کی حتمی منظوری دی گئی۔کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اعجازجوئیہ۔واسا افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور نے اربن ڈویلپمنٹ واسا کی سیوریج۔پی سی سی۔واٹر سپلائی کی 14 سکیموں کی منظوری دی۔کمشنر لاہور نے یوسی124.185.187.189۔199.200.201.198کی سکیموں کی منظوری دی۔کمشنر لاہور نے سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت یوسی 109,110,113.68,69,80میں ٹف ٹائل ۔سیوریج و ٹیوب ویل تعمیر۔واٹر سپلائی کی منظوری دی۔کمشنر لاہور نے یوسی 229,232,201206,207,242میں سیوریج۔واٹر سپلائی کی منظوری دی۔کمشنر لاہور نے اتحاد پارک،شاداب کالونی،پیٹر گل کالونی، ستارہ کالونی و دیگر میں بھی سیوریج و واٹر سپلائی کی منظوری دی۔