”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“آج، سراج الحق خطاب کرینگے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق آج مینار پاکستان تلے ہونے والے ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈرشپ کنونشن“ کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق رات ساڑھے نو بجے ملک بھر سے آئی ہوئی نوجوان قیادت سے مخاطب ہوں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔قیصر شریف نے کہا کہ یوتھ لیڈر شپ کنونشن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ مینار پاکستان تلے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ نوجوان اکٹھے ہوں گے۔