پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد کر رہی ہے: روبینہ جمیل
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی و صدر لاہور کینٹ ٹاو¿ن روبینہ جمیل نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے کرپٹ مافیا کے
خلاف جہاد کر رہی ہے جو کہ قوم پر مسلط ہے۔ امریکی نواز حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر این آر او ٹو حاصل کرنے والوں کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ۔نواز شریف اور زرداری مافیا نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا تو دشمن بھی نہیں بچا سکا۔