• news

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا دورہ تحصیل  ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیروز والہ  مرید کے ‘سہولیات کا جائزہ لیا


فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیروزوالا اور مریدکے کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیروزوالا اور مریدکے میں آئی سی یو ، سی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہتریں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر فروزوالا کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں تعینات ملازمین کی حاضری ، آن لائن سسٹم ، کمپیوٹر سیکشن ، ریکارڈ رجسٹر اور زیر التواءکیسز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وراثتی ، کھیوٹ اور میوٹیشن کیسز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات اور سروس ڈیلیوری بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج کو ہدایت کی کہ زیر التواءکیسز کو فوری نمٹایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام امور صاف شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں۔ 

ریسکیو 1122 مریدکے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن