• news

 ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے  ترمیم شدہ ججز روسٹر جاری 


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ترمیم شدہ ججز روسٹر جاری کردیا ہے ترمیم شدہ ججز روسٹر کا اطلاق 31 اکتوبر بروز سوموار سے نافذ العمل ہو گا۔پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 24 ڈویژنل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ تمام نوعیت کے سول اور فوجداری مقدمات کی سماعت کیلئے 54 سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے روسٹر جاری کر دیا ہے۔ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 13 ڈویژنل بنچز اور 32 سنگل بنچز ،راولپنڈی بنچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 3 ڈویژنل بنچز اور 6 سنگل بنچز ،ملتان بنچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ڈویژنل بنچز اور 11 سنگل بنچز،بہاولپور بنچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 3 ڈویژنل اور 5 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن