• news

سپریم کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو آج طلب کر لیا 

 اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو (آج) پیر کو طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کے ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کو پیر کو صبح دس بجے طلب کیا ہے۔ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں لہٰذا اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن