• news

جنوبی کوریا میں بھگدڑ سے ہلاکتیں 151: شہباز شریف کا افسوس

سیئول‘ اسلام آباد (اے پی پی+خبر نگار خصوصی) جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں  بھگدڑ سے ہلاکتیں151  ہوگئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 150سے زائد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی کوریا کی حالیہ تاریخ میں امن کے وقت کے مہلک ترین حادثات میں سے ایک ہے۔ مقامی سکیورٹی ادارے واقعے کی  تحقیقات  کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ واقعے کے بعد جنوبی کوریا کے صدر نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹویٹ میں جنوبی کوریا میں بھگدڑ سے 151 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن