• news

توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف عمران   کی درخواست پرسماعت آج ہوگی  


 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پرسماعت (آج) پیر 31 اکتوبر کوہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عمران خان کی نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے 22 اکتوبر کو درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن