• news

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری  کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل ہوگا  

 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی جانب سے یکم نومبر کو طلب کیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطورجج سپریم کورٹ سفارش کی جاچکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن