• news

عوام نے عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کر دیا:طارق محمود 


جوئیانوالہ ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، عمران خان کے فتنہ فساد کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں، لانگ مارچ ناکام ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی قیادت آپس میں لڑ رہی ہے،پی ٹی آئی کا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں اس لئے لانگ مارچ پر نظر رکھنا ضروری ہے، پنجاب (ن) لیگ کا گڑھ تھا،گڑھ ہے اور رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں عمران خان کی مزید کوئی گنجائش نہیں ہے، عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کیلئے کارکنوں سے کبھی حلف لیتے ہیں اور کبھی اپیل کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن