• news

امپورٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آ گیا :صباحت الطاف 


کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آ گیا ہے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستانی قوم عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ حقیقی آزادی کے لیے اس نااہل ٹولے سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانی ہوگی۔آگاہی مہم کے ذریعے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن