• news

نادرا آفس شیخوپورہ میں شہریوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں :احمد عمران


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) نادرا آفس شیخوپورہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد عمران نے کہا ہے کہ نادرا آفس شیخوپورہ میں شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں شناختی امور کے کوائف کی تکمیل میں سہل و آسانی فراہم کرنے سمیت سائلین کے بیٹھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں خواتین کیلئے الگ کائونٹر قائم ہے جبکہ معذور و معمر افراد کے کوائف کی تکمیل کو اولین ترجیح دی جارہی ہے تاکہ انہیں کسی طرح کے انتظار کا سامنا کرنا پڑا،ہم شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی خاطر سرگرم و برسر پیکار ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن