• news

نارنگ منڈی: پٹرول پمپوں پر پیمانہ میں کمی پر اہل علاقہ کا احتجاج 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پٹرول پمپوں پر پیمانہ کم اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ نارنگ شہر اور گردنواح کے پٹرول پمپوں پر پیمانہ میں ہیرا پھیری کی جا رہی ہے متعدد شہریوں نے شک گزرنے پر گیلنوں میں تیل لینے کے بعد پیمائش کی تو تیل کے پیمانے میں کمی پائی گئی جس پر احتجاج بھی کیا گیا مگر پٹرول پمپ مالکان ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن