حقیقی آزادی کی جنگ قائد عمران خان کے سنگ لڑیں گے:عمیر پرویز ورک
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) حقیقی آزادی کی جنگ قائد عمران خان کے سنگ لڑیں گے اس لانگ مارچ کا مقصد شفاف انتخابات کا آئینی و قانونی مطالبہ ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری عمیر پرویز ورک نے حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کے لئے کامونکی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قافلے کی قیادت تحریک انصاف کے مقامی رہنماء چوہدری عابد جاوید ورک، چوہدری عمر جاوید ورک اور چوہدری محسن جاوید ورک نے کی جس میں درجنوں گاڑیوں میں سینکڑوں پی ٹی آئی ٹائیگر شامل تھے میاں محمد جاوید، چوہدری حاجی نثار احمد، تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری صائم شہزاد گجر، انصاف لائرز فورم کے صدر سردار عاصم جاوید، چوہدری قیصر سراء سمیت دیگر تحریک انصاف کے دیگر راہنماؤں نے اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت کی۔