• news

کے سی آر منصوبہ :ہر روز 457,000 مسافرسفر کرینگے:رپورٹ


لاہور( این این آئی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے سے ہر روز 457,000 مسافروں کی خدمت کی توقع ہے جو مستقبل میں بڑھ کر 10لاکھ تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میںالیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کیا جائے گا جو اور ہفتے کے ساتوں دن اور دن میں 17 گھنٹے چلیں گی ۔
منصوبے کے تحت شہر کے گنجان آباد علاقوں کو کوریڈور کے ساتھ ساتھ تیس سٹیشن بنائے جائیں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں دوہری ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر شامل ہے جس کی تعمیر چار سالوں میں متوقع ہے۔منصوبے میں 44 کلومیٹر طویل اور وقف ٹریک کی تعمیر کا خاکہ بنایا گیا ہے جو ڈرگ روڈ سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرے گا جن میں گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ اور لیاری کے علاقے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن