فیصل آباد: انسپکشن، دکانداروں کونرخنامے آویزاں نہ کرنے پرمقدمات ،22 ہراز روپے جرمانے
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایڈمن آفیسر،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے دوران انسپکشن نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 2 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔انہوں نے جڑانوالہ روڈاورمدینہ ٹاؤن میں مارکیٹوں وبازاروں میں پھل وسبزیوں کی دکانوں وریڑھیوں پر اشیاء کے نرخ چیک کئے اور 35۔انسپکشن کے دوران پرائس کارڈ آویزاں نہ ہونے پر مقدمات درج جبکہ 22ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔