کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی رہنمائی انکی دہلیز پر فراہم کرینگے:قربان علی خان
فیروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی رہنمائی ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ گندم آگاو مہم میں طلبا و طالبات محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ شرکت ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت تحصیل فیروز والا کے زیر اہتمام کوٹ پنڈی داس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد طلبا و طالبات کے زیراہتمام گندم کی کاشت کی مہم کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔