ملکی سیاسی، معاشی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے: عبدالغفار روپڑی، عبدالوحید شاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی اور جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور نازک ہے ۔ ایک بیان عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ ملکی حالات کے ذمہ دار ہمارے سیاستدان ہیں جو عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے اقتدار اور خواہشات کےلئے لانگ مارچ اور جلسے جلوس کرتے ہیں۔ حافظ عبدالوحید شاہد نے جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ احتجاج سیاسی پارٹیوں کا حق ضرور مگر مسلسل انتشار سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔
،سیلاب زدگان بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں