طاہر القادری کا نذیر احمد غازی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی سے ٹیلی فون پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
،منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔