سیاستدان حلف دیں، سیاست نہیں ریاست مقدم ہے: آغا محمودالحسن لودھی
لاہور ( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر آغا محمودالحسن لودھی نے کہا ہے کہ سیاستدان حلف دیں، سیاست نہیں ریاست مقدم ہے۔
ملک وقوم کوشاید اس سے قبل قومی مفاہمت کی اس شدت سے ضرورت نہیں تھی۔تلخیوں اورتصادم کے نتیجہ میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام ریاست اورسیاست کیلئے سود مند نہیں۔ ایک بیان میں آغا محمودالحسن لودھی نے مزید کہا کہ آزادی کے حصول سے زیادہ اس کی حفاظت اہم ہے،جشن آزادی پربچوں اورنوجوانوں کے ہاتھوں میں ''باجا "اوراس کاشور ہمارے شہداءکے شایان شان نہیں۔