عمران خان کو صرف کرسی حاصل کرنے کی جلدی ہے: شازیہ عطا مری
لاہور(نامہ نگار)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ عمران خان صرف طاقت ، کرسی اور ہیلی کاپٹر چاہتا ہے۔ عمران خان کو کسی کی تقرری نہیں، کرسی حاصل کرنے کی جلدی ہے۔ عمران خان، علی وزیر سے زیادہ سنگین کام کر رہا ہے۔ملک عمران خان کے ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جو انتشار کو فروغ دے وہ قوم کا نقصان کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں سوشل مےڈےا کنونشن کے بعد پریس کانفرنس اور صحافےوں کے سوالات کے جواب دےتے ہوئے کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو کسی بھی قیمت پر اقتدار چاہیے۔اقتدارطاقت اور ضد سے نہیں ملتا۔ پاکستان کو مستحکم کرنے میں کوئی سچا ہے تو بیٹھ کر بات کرے گا۔عمران خان نے سیاست میں گالی گلوچ کو فروع دیا ۔ لانگ مارچ کی حقیقت چھپنے والی نہیں ،تم کتنا چھپاو¿ گے۔ ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔تحقیقاتی رپورٹنگ میں ارشد شریف کا نام یاد رکھا جائے گا۔ان کا قتل صحافی برادری اور پاکستانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پی ٹی آئی جس طرح اس پر سیاست کر رہی ہے وہ شرمناک ہے۔ارشد شریف کے قتل پر سیاست کرنے والے کا ضمیر ہے نہ انہیں شرم آتی ہے۔
صحافی صدف نعیم کی وفات پر
میاں محمود الرشید کا اظہار تعزیت
لاہور ( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے صحافی صدف نعیم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی فرائض انتہائی محنت اور لگن سے سرانجام دیتی تھیں اور سیاسی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لواحقین کے لیے بھی صبر جمیل کی دعا کی۔