اذہان آپ کی ماں ہونے پر فخر ہے : ثانیہ مرزا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سالگرہ کے موقع پر بیٹے اذہان ملک کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ا±نہوں نے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے پسندیدہ لمحہ آپ کی ماں بننا ہے۔ یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا جس دن آپ کی پیدائش ہوئی تھی ۔
اور آپ مسکرائے بھی تھے۔ آپ ہر گزرتے دن کےساتھ ایک مہربان اور قیمتی شخصیت بن رہے ہیں اور مجھے آپ کی ماں ہونے پر بہت فخر ہے۔ آپ نے مجھے بہتر بنایا اور مجھے وہ بے لوث اور غیر مشروط محبت سکھائی جو میں کبھی آپ سے پہلے نہیں جانتی تھی۔میرے سب سے پیارے بیٹے تم کتنے ہی بڑے ہو جاو¿ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ تم ہمیشہ میرے لیے بچے ہی رہو گے۔