پاکستان نے مسلسل دوسری مرتبہ فارمیوو ویسپا ورلڈ یوتھ سکریبل کپ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ فارمیوو ویسپا ورلڈ یوتھ سکریبل کپ جیت لیا ۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلا گیا آن لائن ویسپا ورلڈ یوتھ سکریبل کپ 2022 علی سلیمان نے جیت لیا۔ فارمیوو گیسٹ ہاس میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 14 گیمز کھیلے، علی سلمان نے 10 گیمز جیتے اور 850 کے سپریڈ سکور کےساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔بھارت کے مادھو گوپال کامتھ نے بھی 9 گیمز جیتے لیکن وہ 800 سپریڈ کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے حشام ہادی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پوائنٹس کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔مجموعی طور پر پاکستان نے چوتھی بار ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کے 86 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔