• news

حارث کے تیز رفتارباؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کا چہرہ زخمی کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رئوف کے تیز بائونسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کے چہرے پر جا لگی۔پرتھ کے واکا کرکٹ سٹیڈیم میں حارث رئوف کا پہلا اوور نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈکیلئے خطرناک ثابت ہوا، جب پانچویں گیند (بائونسر) بیٹر کے ہیلمٹ کے چہرے کی جانب والے حصے سے ٹکرا گئی۔گیند لگنے کے بعد بیس ڈی لیڈ کی آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون نکلنے لگا جس کے فوری بعد ان کا پِچ پر ہی معائنہ کیا گیا اور بعد ازاں انہیں بیٹنگ چھوڑ کر گرائونڈ سے باہر جانا پڑا۔ بیس ڈی لیڈ میچ میں آخر تک بیٹنگ کرنے کیلئے نہیں آئے اور انہوں نے میچ میں فیلڈنگ بھی نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن