کم لوڈ اور تکنیکی وجوہات،کراچی ائیر پورٹ سے جانیوالی 7 پروازیں منسوخ
کراچی (این این آئی)کراچی ائیرپورٹ سے جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لوڈ نہ ہونے اور تکنیکی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہوئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جو پروازیں منسوخ ہوئیں ان میں صبح7 بجے کراچی سے اسلام آباد کی پروازپی ایف121، کراچی سے دبئی کی صبح7 بجے کی پرواز ای کے605 اور کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے کی پروازای آر520 شامل ہے۔اس کے علاوہ دوپہر 12 بجے کی کراچی سیاسلام آباداورپشاورکی پروازپی اے 602، دوپہرپونے ایک بجے کی کراچی سے لاہورکی پرواز ای آر 522، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 اور کراچی سے دبئی کی شام 6 بجے کی پرواز پی ا ے 110 منسوخ ہوگئیں۔
پروازیں منسوخ