سعودی عرب میں بھی ہالو وین تہوار منایا گیا‘ ملبوسات کی نمائش
ریاض (انٹر نیشنل ڈیسک) دنیا بھر کی طرح اس سال سعودی عرب میں بھی ایک مخصوص مقام پر شہریوں نے ہالووین تہوار منایا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ‘‘ہالووین ویک اینڈ’’ منایا گیا۔ اس ایونٹ کے دوران بلیوارڈ کے پنڈال کو ملبوسات پارٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایونٹ میں بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھوتوں، چڑیلوں اور ڈراؤنے ملبوسات پہن کر آنے والے مہمانوں کو بلیوارڈ میں مفت داخلہ دیا گیا۔
تقریب کو خوفناک روپ میں ڈھالنے کے لیے سعودیوں اور رہائشیوں کے تخلیقی ڈیزائنوں کی نمائش کے لیے وقف کردیا گیا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد تفریح، سنسنی اور جوشی سے بھرا ہوا ماحول بنانا تھا جس میں شرکاء نے مختلف کرداروں کے ملبوسات زیب تن کر کے ان کی کہانیاں بیان کیں۔ ایونٹ میں شامل عبدالرحمان نامی نوجوان نے کہا اس نے شمالی امریکا کی افسانوی مخلوق وینڈیگو کا لباس نمائش کے لیے رکھا جو لوک داستانوں کی انسانی گوشت کھانے والی بدکردار روح ہے۔ یہ کردار لالچ اور بھوک کا استعارہ ہے۔
سعودی عرب،ہالووین