عوام حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے، فیاض چوہان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقہ پی پی 17 میں حقیقی آزادی مارچ کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔جو لوگ اللہ اور اس کے رسول ؐپر ایمان رکھتے ہیں جنہوں نے انسانوں کو انسان کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ، رسول کی غلامی کی تعلیم دی وہ عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے کیونکہ عمران خان اسلامی دنیا کا وہ واحد لیڈر ہے جس نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت ؐکی جنگ لڑی اور توہین رسالت کے حوالے سے قرار داد منظورکروائی انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کی صوبائی کابینہ نے نکاج نامہ میں ختم نبوت ؐکے حلف نامے کو قانون کا حصہ بنایا۔عمران خان اپنے بیٹوں کو وزیراعظم بنانے اور اپنے کیس معاف کرانے کی جدوجہد نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کے عوام پر مسلط کی گئی چوروں، لٹیروں اورڈاکوؤں کی امپورٹڈ حکومت سے نجات دلانے کے لئے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا انشا اللہ راولپنڈی کے عوام بھرپور جذبے سے مثالی میزبانی کا حق ادا کریں گے ۔
فیاض چوہان