• news

وزارت تعلیم کے سامنے بم دھماکے‘ 100 ہلاک: الشباب ملوث ہے‘ صدر صومالیہ


موغا دیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وزارت تعلیم کے باہر 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ صدر حسن شیخ محمود نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہمارے جن لوگوں کا قتل عام کیا گیا ان میں وہ مائیں بھی شامل تھیں جنہوں نے اپنے بچوں کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا، وہ والدین بھی شامل تھے جن کی طبی حالت خراب تھی، وہ طالب علم بھی شامل تھے جنہیں تعلیم کے لیے بھیجا گیا تھا اور وہ تاجر بھی تھے جو اپنے خاندانوں کی زندگیوں سے نبرد آزما تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے طبی ٹیموں اور حکومتی افسران کو ہدایت کی، تاہم زخمیوں میں سے کچھ کی حالات تشویشناک ہے۔ صدر نے اس کا الزام مذہبی شدت پسند گروہ ’الشباب‘ پر عائد کیا ہے۔
صومالیہ/ دھماکے

ای پیپر-دی نیشن