• news

بھارتی گجرات میں 140برس پرانا پل گر گیا 81افراد ہلاک



نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست گجرات کے شہر موویلی میں دریا پر 140 سال پرانا پل گر گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 81  افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زائد افراد دریا میں گر گئے۔ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق دریا پر بنا پل سیروتفریح کا مرکز تھا اور 4 روز قبل مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔ دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ دریائے مچھو پر یہ پل 1880ء میں بنایا گیا تھا اور اس وقت اس پر ساڑھے 3 لاکھ روپے لاگت آئی تھی۔
پل گر گیا

ای پیپر-دی نیشن