یوکرائن سے اناج برآمدات روس نے معاہدہ معطل کر دیا : اشتعال انگیزی ہے جوبائیڈن
ماسکو‘ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک+ آئی این پی) روس نے کریمیا میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد یوکرائن کی بندرگاہوں سے زرعی پیداوار برآمد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کا معاہدہ معطل کردیا۔ روسی اقدام سے تین ماہ کے معاہدے کو دھچکا لگا ہے جس کا مقصد اناج کی سپلائی پر عالمی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ ترجمان روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرائن کی افواج نے ڈرون کی مدد سے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے سے روسی الحاق شدہ کریمیا کے سب سے بڑے شہر سیواستوپول میں ہفتے کی صبح حملہ کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرائن کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد کا معاہدہ معطل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روس کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ اس سے بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ صدر بائیدن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
معاہدہ معطل/ جوبائیڈن