کرونا مزید 43افراد میں وائرس کی تصدیق 48مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (خبر نگار) کرونا کے مزید 43 کیسز مثبت‘ 48 مریضوں کی حالت نازک۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 727 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.56 فیصد رہی ہے۔ مزیدبرآں اس دوران وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا