پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار:ٹیکس گوشوارے‘مدت میں 30 نومبر تک توسیع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے آئندہ 15روز تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا علان کیا ہے جبکہ انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں دوسری بار 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق دار نے سرکاری ٹی وی پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔ حکومت نے یکم نومبر سے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے۔ تین ماہ سے پھنسی ہوئی ایل سی میں رعایت دیں گے، پہلے 50 ہزار ڈالر تک ایل سی کو کلیئر کرنے کی اجازت دی تھی، اب ایک لاکھ ڈالر کی ایل سی بھی یکم نومبر سے کلیئر ہوں گی، اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سے مزید 1365یل سیز فوری کلیئر ہوجائیں گی، پہلے 4350 ایل سیز کلیئر کراچکے ہیں، مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد ایل سی رکی ہوئی تھیں۔کوشش ہے کہ زر مبادلہ کی دستیابی پر ان کی تعداد کو صفر کر دیا جائے۔