ارشد شریف قتل کیس‘ وزیر اعظم نے 3رکنی انکوائری کمشن قائم کر دیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمشن قائم کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عبدالشکور پراچہ انکوائری کمشن کے سربراہ ہونگے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور انکوائری کمشن کے رکن ہونگے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد انکوائری کمشن کے رکن ہونگے۔ انکوائری کمشن پاکستان کمشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت قائم کیا گیا۔ انکوائری کمشن ارشد شریف کی المناک موت کی تحقیقات کرے گا۔ انکوائری کمشن وفاقی حکومت کو 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا۔