رائیونڈ:مختلف شاہراؤں پر نصب سیف سٹی کیمرے چوری ہونے کا انکشاف
رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )رائے ونڈ کی مختلف شاہراؤں پر نصب سیف سٹی کیمرے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ۔نامعلوم افراد نے سیف سٹی کیمرے اور قیمتی سامان چوری کرلیا،معلوم ہوا ہے کہ رائے ونڈ سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں نصب سیف سٹی کیمرے اور انکا قیمتی سامان نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمرے چوری ہونے کا انکشاف ٹریفک سپروائزر ساجد کے سروے کے دوران ہوا ہے۔ ٹریفک سپروائزر ساجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ چوری شدہ سامان کی مالیت 5لاکھ کے قریب بتائی جارہی ہے۔